آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت دل و جان جمہوریت پر یقین کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
45

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا نہ کسی نے حکم عدولی کی۔

نجی ٹی وی جیو پر شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈے کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت دل و جان جمہوریت پر یقین کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں