ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

0
39

ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر سمیت دیگر سیٹیوں پر اپلائی کریں

اسلام آباد، فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی میں مختلف سیٹوں کےلیے بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صدرمملکت پاکستان نے ایف آئی اے میں مزید 1257 نئی سیٹوں کی منظوری دی ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق صدر مملکت پاکستان نے ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر، ایڈٰیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنت ڈائریکٹر، انسپکٹر، سب انسپکٹر سمیت1257 سیٹوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ چند روز میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان سیٹوں پر اپلائی کیا جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کی 1، ڈائریکٹرکی 7 ایڈیشنل ڈائریکٹرکی 4، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 28 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی 56 ، پرائیویٹ سیکرٹری کی 3، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی 7، سپرنٹینڈنٹ کی 15، انسپیکٹرکی 97 ، اسسٹنٹ 10، سب انسپکٹر کی 121 ا سٹینوٹائپسٹ کی 10 ڈی او 12 اپر ڈویژن کلرک کی 11 کانسٹیبل 252 لوئرڈویژن کلرک کی 14 کانسٹیبل 159 ڈرائیور کی 4 کانسٹیبل 373 کانسٹیبل ڈرائیور 14 چودہ نائب قاصد ہیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں