شہر کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں سندھ پولیس کے اہلکار ملوث نکلے

0
135

کراچی: شہر کراچی میں محافظوں کا لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف، اندرون سندھ کے پولیس اہلکار کراچی میں واردات کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

گرفتار پولیس افسر اور اہلکار نواب شاہ اور سی آئی اے نوشہرو فیروز میں تعینات ہیں۔ گرفتار ملزمان میں پولیس افسر ممتاز،اہلکار صدام اور نقیب شامل ہیں۔ گرفتار افسران اہلکاروں کو سہون میں لال شہباز قلندر کے عرس پر تعینات کیا گیا تھا۔

گرفتار افسر اور پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں سے مل گاڑی چھینی۔ ملزمان نے گاڑی ڈرائیور اور کنڈکٹر کے ہاتھ پیر باندھ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ ملیر کے گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں