اسلام آباد: قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پر زیادتی، ویڈیو بھی بنائی اور ہراساں کیا۔ فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان نے جان سے بھی مارنے کی دھمکیاں دی اور یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔