کراچی (مدثر غفور) گلشن حدید اسکول اسکینڈل نے نیا موڑ لے لیا اور متاثرہ خواتین عدالت میں ملزم ہے روبرو پیش ہوگئی۔
عدالت نے خواتین کو پولیس کے روبرو بیانات قلم بند کروانے کے بعد منگل دوبارہ عدالت میں طلب کرلیا۔
پولیس زرائع کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی دو خواتین سمرا اور سونیا کو اسٹیل ٹاؤن تھانے لے جایا گیا اور دونوں متاثرہ خواتین نے پولیس کو ملزم عرفان میمن کے خلاف بیانات درج کرائے۔ ملزم عرفان میمن نے نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔