سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر بلاول زرداری سندھ حکومت کا مؤقف ناقابلِ سمجھ ہے، فردس شمیم نقوی

0
71

کراچی: پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر بلاول زرداری اور سندھ حکومت کا مؤقف ناقابلِ سمجھ ہے۔ اس کا مطلب مردم شماری نہ کرائی گئی تو پیپلرزپارٹی 2023 کا الیکشن میں حصہ نہیں لے گی اور سندھ حکومت پھر اعتراف کرے کہ 2018 کے الیکشن کی بنیاد پر ان کی حکومت بنی وہ بھی غلط ہے۔ سندھ حکومت 2018 کے نتائج کے مطابق اپنی کامیابی پر مستعفیٰ ہوجانا چاہیے اور میں اپنے برادرانِ محترم کو سمجھنا چاہتا ہوں 2017 کی مردم شماری پی ٹی آئی نے نہیں کرائی۔ 2017 کی مردم شماری مسلم لیگ ن کے دور میں کرائی گئی۔ 2008 میں پی پی نے خود مردم شماری نہیں کرائی تھی۔ پاکستان میں ماضی میں جتنی بار مردم شماری کرائی گئی سب پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اعتراضات اٹھائے گئے مگر کیا کسی نے کچھ نہیں اور جمہوریت کی روح بلدیاتی نظام ہے.  سندھ حکومت نرالی ہے جو اس نظام کی مخالفت کررہی ہے۔ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہماری سماعت جلداز جلد کرائی جائیں اور ہم پی پی کے موقف کو مسترد کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں