راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن دار فور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوگئے۔ ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان لکی مروت کے رہائشی تھے۔ عادل جان شہید شہریوں کے تحفظ اور امدادی کاموں کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یواین مشن کے تحت اب تک 161 ہاکستانی اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کرچکےہیں۔ پاکستان نے عالمی امن واستحکام کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔