کارکردگی دکھاؤ ورنہ گھر جاؤ، وزیراعظم کا وزرا اور بیورو کریسی کو واضح پیغام

0
55

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین اور بیورو کریسی کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ کارکردگی نہ دکھائی تو گھر جانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین سمیت اعلیٰ بیورو کریسی پر واضح کردیا ہے کہ اب بریفنگ بریفنگ کھیلنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور کارکردگی دکھائی جائے اور انہوں نے واضح کیا  کہ جو کارکردگی دکھائے گا وہ ان کی ٹیم میں رہے گا ورنہ گھر جائے، وفاقی وزرا،سیکرٹریز سمیت بیوروکریسی اوراداروں کے سربراہاں کوان کے کام کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور انہوں نے گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کوسرکاری گوداموں میں پڑی گندم فوری مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں