‏پنجاب حکومت نے سینما گھروں کو ٹیکس معاف کردیا

0
56

 لاہور: پنجاب حکومت نے رواں سال سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیکرٹری ایکسائز نے حکومتی احکامات کے مطابق سینما گھروں کو رواں سال انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے سینما گھروں کو انٹرٹیمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی کی جانب سے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں کسی سینما گھر سے ٹیکس نہ وصول کیا جائے۔

نئے بننے والے سینما گھروں سے 5 سال تک ٹیکس وصولی نہ کی جائے، کورونا کے سبب حکومت نے ٹیکس معافی کا اعلان کیا تھا۔ سینما انڈسٹری کے حالات بہتر نہ ہونے پر گزشتہ دس سال سے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں