ڈی سی، ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات ردی کی ٹوکری میں’ عزیز آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا، تیسری منزل کی غیر قانونی تعمیرات جاری

0
71


‎کراچی (رپورٹ: ایم جے کے)  ڈی سی سینٹرل اور ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے گئے۔ عزیز آباد بلاک 2 ایف بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا، مکان نمبر 2/1123 اور 2/1465 کی تیسری منزل کی غیر قانونی تعمیرات جاری۔


‎عزیز آباد بلاک 2 ایف بی ایریا میں مسلسل غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جن میں مکان نمبر 2/1123 اور 2/1465 شامل ہیں، مکان نمبر 1123 کی تیسری منزل کی غیر قانونی طور پر پلر اور چھت ڈالی چکی ہے اور مزید کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مکان نمبر 1465 تیسری منزل کی غیر قانونی طور پر 12 پلر، ٹنکی اور سائیڈ کی دیواریں بھی بن چکی ہیں۔



‎ڈی سی سینٹرل کی جانب سے 17/4/2025 کو نکالا گیا، لیٹر میں ان مکانات کے ڈیمولش کا ذکر ہے جو غیرقانونی طور پر بنائے گئے ہیں ان میں مکان نمبر 2/1465 کا بھی ذکر ہے پر اب تک اس مکان کی تیسری منزل کی غیر قانونی تعمیرات کو ختم نہیں کیا جاسکا۔


‎ ان دونوں مکانات کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارے ایس بی سی اے اور علاقائی ایس ایچ او سے معاملات طے ہو چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل اس غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے بھی ایک پریس کانفرنس کی گئی جہاں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کسی بھی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات ہوں گی تو اس علاقے کا ایس ایچ او فوری تبدیل کیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا نہ تو ایس ایچ او تبدیل ہوا اور نہ ہی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور خاص کر عزیز آباد بلاک 2 میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم سکا، جبکہ ڈی جی ایس بی سی اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات بھی غیر قانونی تعمیرات کو نہ روک سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں