بائپر جوائے طوفان کے خدشے کے پیش نظر طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ

0
65

کراچی: کراچی، سجاول، ٹھٹھہ سمیت کیٹی بندر سمیت کئی شہروں میں طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ اسپتالوں میں جان بچانے والی دواوں اور بجلی کے بیک اپ کا خیال رکھا جائے۔

کراچی کی انتظامیہ نے بھی الرٹ جاری کردئیے
سول ایوی ایشن نے بھی پورٹ کے بعد الرٹ جاری کردیا۔ 80 سے 90 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلے گی ایرپورٹس پر مناسب حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

ٹھٹھہ سجاول  عمر کوٹ میں 13 سے 17 جون تک  موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور کراچی میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ سمندری طوفان کراچی سے 690 کلومیٹر دور ہے، اورماڑہ میں فاصلہ 720 کلومیٹر ہے۔ سسٹم کے مرکز میں  40 فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں ہوا کی رفتار 180 سے 200  کلومیٹر تک ہوجاتی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک تیز بارشوں کی پیش گوئی۔ گوادر میں کنٹرول روم قائم کرکے ایمرجنسی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں