ایس پی ملیر آفس کے باہر غیر قانونی تجاویزات قائم

0
41

کراچی: ضلع ملیر میں ٹریفک پولیس کی غیر قانونی ٹریفک سیکشنز کے بعد سیکورٹی خدشات کی آڑ میں ایس پی آفس ملیر دفتر کے باہر بھی تجاویزات قائم کردی گئی۔

کشادہ لانڈھی ریڈیو کالونی کی سڑک کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے باعث ریڈیو کالونی کے مکین سمیت پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشی ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ضلع ملیر ٹریفک پولیس مہران ہائی وے ٹریفک سیکشن واٹر بورڈ کی اراضی پر قائم ہے اور اسی طرح لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایس ایس پی ٹریفک آفس کے باہر غیر قانونی قائد آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن ٹریفک سیکشنز کے غیر قانونی قیام کے بعد ملیر میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی ملیر نے سیکورٹی خدشات کو آڑ بنا کر آفس کے باہر غیر قانونی تجاوزات قائم کرلیں جس پر مکین سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔

لانڈھی ریڈیو کالونی کے مکینوں نے بتایا ہے کہ ایس پی ملیر آفس کے باہر مین روڈ پر قبضے کرکے دس بائے پندرہ فٹ کا کمرہ راتوں رات غیر قانونی طور پر تعمیر کرتے ہی سفید چونا لگا دیا تاکہ غیر قانونی قبضہ کا تاثر پیدا نہ ہو سکا۔ ایس پی ملیر آفس کے باہر غیر قانونی کمرے کی تعمیرات کے علاوہ ریڈیو کالونی کی چار دیواری کے ساتھ پولیس نے قبضہ بھی کیا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں