وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ

0
48

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا ٹیلی فونک رابطہ۔ دونوں رہنماؤں میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی شمولیت سے متعلق امور پر بات چیت۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال بلوچستان کے جن منصوبوں کی منظوری ہوئی اور وہ پی ایس ڈی پی میں شامل نہ ہوسکے۔ انہیں آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جاۓ گا۔ بلوچستان کے نئے تجویز کردہ منصوبے بھی وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہونگے اور وفاقی بجٹ سیشن میں بلوچستان کے منصوبوں کی منظوری دے دی جاۓ گی۔

وزیراعلی جام کمال خان نے بلوچستان کے منصوبوں کو وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی یقین دہانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں