صادق آباد: اسٹیج اداکارہ سے تین افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ریسیکو کے مطابق شبنم نامی اداکارہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان ڈانس پروگرام کرنے کے لیے ڈیرے پر لے گئے تھے، نشہ آور جوس پلا کر ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقع پر ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر اسٹیج ڈانسر کو ڈانس پارٹی کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اسٹیج ڈانسر ابھی نشے کی حالت میں ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔