کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) کراچی مویشی منڈی 2025 ناردرن بائی پاس قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ بیوپاری کو چارہ، میڈیکل اور پانی میں منڈی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم، کیٹل منڈی میں منڈی انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ فیس آدھی کر دی گئی ہے۔
کراچی مویشی منڈی 2025 ناردرن بائی پاس قواعد و ضوابط منڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں بیوپاری پر منڈی میں چارہ لانے کی کوئی پابندی نہیں ہے، بیو پاری اپنے ساتھ جتنا چاہے چارہ لا سکتا ہے، تمام گاڑیوں کے لئے منڈی ایریا میں پارکنگ انٹری فیس پچھلے سال کی نسبت سے آدھی کر دی گئی ہے، بیوپاری کیٹل منڈی میں تمام جنرل بلاکس کے لئے اپنے ساتھ اعلی کوالٹی اور معیار کے ٹینٹ لا سکتے ہیں، وی آئی پی اور وی وی آئی پی’ بلاکس کے بیوپاری انتظامیہ کے مقرر کردہ گزشتہ سال کے ریٹ کے حساب سے ٹینٹ لیں گے یا پھر پچھلے سال کی نسبت 50 فیصد کی بجائے 40 فیصد پر دیے جائیں گے، کیٹل منڈی میں داخل ہونے سے پہلے تمام جانوروں کے لئے فری میڈیکل چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور دوران منڈی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے اسٹال پر تمام ادویات پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کی سہولت بھی دی جائے گی، انتظامیہ کی طرف سے بکری کے لئے فری پانی 8 لیٹر، گائے اور اونٹ کے لئے فری پانی 30 لیٹر فی جانور دیا جائے گا۔