وزیر خارجہ کی”پاکستان ہاؤس” جرمنی آمد

0
223

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی”پاکستان ہاؤس” برلن جرمنی آمد۔ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور وزیر خارجہ کی پاکستان ہاوس میں ایمبیسڈر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں جرمنی کی اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ کی عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کی اور شرکاء نے وزیر خارجہ کو جرمن تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔
ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر معاشی سرگرمیوں اور مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔ پاکستان، 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان ہاؤس میں “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں