کمشنر کراچی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ریڈ لائن منصوبہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کا جائزہ

0
14

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی ترقیاتی اور ضلعی انتطامیہ کے افسران کے ہمراہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے صفائی، ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات، شہر میں تعمیراتی ملبہ اور تعمیراتی سامان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات سمیت شہری مسائل اور شہری مسائل کو دور کرنے کے اقدامات کا جایزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، کے ڈی اے بلدیہ عظمی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹاون ایڈمنسٹریشن کے میونسپل کمشنرز اور افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی۔

کمشنر نے کراچی ریبٹ ٹرانزٹ بس  ریڈلائن (کے بی آر ٹی ریڈ لائن) منصوبہ پر جاری ترقیاتی کام اور ٹریفک کے لئے فراہم کئے جانے والے متبادل راستوں کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا، کمشنر کو بتایا گیا کہ ریڈ لائن منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے کو شش کی جارہی ہے کہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹریفک کی مشکلات  کے پیش نظر متبادل راستوں کوبہتر بنا دیا گیا ہے اور اب یونیورسٹی روڈ پر متبادل راستوں کو بہتر بنانے کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہورہی ہے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی دشواریوں اور سافٹ تجاوزات کی وجہ سے درپیش ٹریفک دبائو کو دور کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مربوط کوششیں کریں، کمشنر نے ثمامہ شاپنگ مال سڑک پر  ٹوٹی ہوئی پانی اور سیوریج کی لائنوں کی وجہ سے ٹریفک اور  پیدل چلنے والوں کو درپیش دشواریوں کا بھی جائزہ لیا، کمشنر کو بتایا گیا کہ ثمامہ پر پانی اور سیوریج لائنیں بار بار ٹوٹنے کی شکایت ہے اس کے مستقل حل کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں