عدالت کے حکم پر کورنگی میں قبضہ کے بعد قائم غیر قانونی پریس کلب سیل

0
20

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) شہر کراچی کے چند بڑے صحافیوں کی مقامی لینڈ گریبر مافیا کے ساتھ مل کر کورنگی مہنگے پلاٹ پر قبضہ کرکے قائم کیا گیا غیر قانونی پریس کلب سیل کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے حکم پر کورنگی میں قبضہ کی گئی زمین پر قائم کورنگی پریس کلب کو سیل کر دیا گیا، عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پریس کلب کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پریس کلب مبینہ طور پر قبضہ شدہ زمین پر قائم کیا گیا تھا جس کے خلاف متاثرہ فریق نے عدالت سے رجوع کیا تھا، کورنگی پریس کلب کے حوالے سے معتدد صحافیوں کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو صحافی کہنے والے قبضہ مافیا بنے ہوئے ہیں اور کراچی میں پولیس افسران اور دیگر اداروں کے افسران کو بلیک میل کرتے ہیں، ہم پولیس کے آعلیٰ افسران سے گزارش کرتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے اور ان سے ایک سنگل کالم خبر بنوالی جائے سب حقیقت سامنے آجائے گی کہ یہ لوگ کتنے بڑے صحافی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں