کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے قلعہ ضلع ملیر کے جیالوں میں بھی تبدیلی آگئی۔ گذشتہ انتخابات میں فتح کئے گئے ملیر میں سابق ضلعی صدر ایم پی اے راجہ عبدالرزاق کا عوام نے گراؤ کرلیا۔ رکن سندھ اسمبلی بھاگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عوام شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں کے ایم پی اے نے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے اور ملک سے باہر گھومتے رہے۔ جب بھی مسائل کے حل کیلئے ایم پی اے راجا رزاق کو کال کی تو کال رسیو نہیں کی بلکہ کوئی جواب تک نہیں دیا گیا۔ اسی وجہ سے ہمارے ایم پی اے سے صدارت واپس لی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال ٹالپر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راجا رزاق کو اس بار ٹکٹ دینا جیالوں سے زیادتی ہوگی جو ہمارے مسائل ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کسی جیالے کو دیا جائے تاکہ مسائل کا حل ہو اور پیپلز پارٹی کا قلع ضلع ملیر قائم رہے۔