آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات

0
34

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور سمیت سی پیک پر پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے، ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا اور چین کے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کی مکمل سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں