گلشن حدید سے لاش ملنے کا معاملہ حل، مذید تفصیلات سامنے آگئیں

0
190

کراچی: گزشتہ دنوں گلشن حدید فیز 2 کی جھاڑیوں سے ملنے والے لاش کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ قتل میں ملوث تین ملزمان سے 2  کو گلشنِ حدید سے گرفتار کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم وانا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان نے مقتول گلزارِ علی کو گلشن حدید سے اغوا کر کے پورٹ قاسم کے قریب رشین بیچ پر پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا اور لاش کو گلشن حدید فیز 2 کے گیٹ نمبر آٹھ  پر جہاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں جبکہ مقتول کی عمر چالیس سال ہے۔

ملزمان مقتول کے ساتھ مل کر آئس کا نشا کرتے تھے اور قتل کا مرکزی ملزم رومان محسود بارہیویں جماعت کا شاگرد ہے جو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ایک ملزم مقتول کا کرائے دار ہے جبکہ جس گاڑی میں اغوا کرکے قتل کیا گیا وہ گاڑی رینٹ پر حاصل کی گئی جو کہ مقتول کے کرائے دار نے کرائی پر لی تھی۔ ورثہ میت کو چھیپا کے سرد خانے  سے وصول کرکے لاڑکانہ لے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں