شہر قائد میں غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلا مقدمہ درج

0
10

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، عوامی مقامات کو واگزار کرانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے اقدام کے تحت شہر میں غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ پیش رفت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے شہر بھر کے 32 مقامات کو پارکنگ فری زون قرار دیا تھا، ایم اے جناح روڈ پر غیر قانونی فیس کی وصولی کی متعدد عوامی شکایات کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر ڈائریکٹر سٹی وارڈنز نے شکایت شدہ مقام پر اچانک چھاپہ مارا اور غیرقانونی فیس وصول کرنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور فوری طور پر کھارادر تھانے کے حوالے کیا گیا، جہاں ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈائریکٹر سٹی وارڈنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کریں، انہوں نے اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرنے اور بلا دباؤ فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، یہ قدم کراچی میں شفاف اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کی جانب جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں