شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں 3 کم عمر لڑکیاں قتل

0
19

کراچی: کھوکھرا پار میں گلی سے پھندا لگی لڑکی کی لاش برآمد اور پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کھوکھرا پار میں گلی سے پھندا لگی لڑکی کی لاش ملی ہے، مقتولہ کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کھوکھراپار کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس نے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اریبہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں لاش کو پھندا لگا کر گلی میں پھینکا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ کھانا دے کر گھر سے باہر گئی تھی اور اچانک لاپتہ ہوگئی، کچھ دیر بعد پڑوسیوں نے گھر کے دروازے پر دستک دی تو لاش دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کراچی شہر میں فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی اور موت سے قبل لڑکی نے ویڈیو بنائی جبکہ ڈیفنس کراچی میں بنگلے سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد۔

پولیس کے کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل مختلف زاویوں سے جاری ہے تاکہ قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں