لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی گئی۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی۔ میں نے فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور عوام کو سستی چینی دی۔
انہوں نے کہا کہ میری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی، زراعت اور فیکٹریوں کا کاروبار بند ہوچکا تھا۔ میں نے چین کے ساتھ ملکر سستے بجلی کے گھر لگائے اور نیب کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو میرے خلاف وہی کیسز دے دیئے گئے۔ ایف آئی اے کو مکمل جواب جمع کروا دیئے ہیں۔