پاکستان نیوی کیڈٹ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

0
142

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال خان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں اور کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی تقریب میں شریک تھے۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ساحلی علاقوں خصوصاً بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔

مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور محترمہ زبیدہ جلال نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مختلف جاری اور مکمل پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ اور بحریہ ماڈل کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں