پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان اور مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے اے این پی اسلام آباد کے مرحوم صدر نصراللہ کاکڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم باچاخان کے سچے پیروکار اور عدم تشدد کے فلسفے کے داعی تھی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ انکی وفات سے پارٹی میں پیدا ہونیوالی خلا مدتوں تک پوری کرنا مشکل ہوگی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے اصولوں کے ساتھ رہ کر سیاست کی اور اے این پی کیلئے انکی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ بیان میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بھی انکی وفات کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی معاملات اور قوم کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ تمام مصیبتوں کا سامنا کرنے والے نصراللہ کاکڑ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ نصر اللہ کاکڑ نے ہر مشکل وقت میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ اے این پی غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان اور لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں۔