اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری۔ پاکستانی میں سنیئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی اور پاکستان کی جانب سے بھارتی سینیئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جندروٹ سیکٹرمیں ایل اوسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے اورقابض بھارتی افواج کی طرف سے جان وبوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنایا گیا۔
بھارتی فائرنگ سے 2خواتین اور2بچے شدیدزخمی ہوگئے اور بھارت کی طرف سے باربارشہری آبادی کوبھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دوہزاربیس میں اب تک 1296مرتبہ بھارت نے ایل اوسی کی خلاف ورزی کی ہے اور جس کے نتیجہ میں 7شہری شہید اور98 شدید زخمی ہوئے ہیں۔