اسلام آباد: قومی اقلیتی کمیشن کےچیئرمین چیلا رام بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ چیلا رام نے علامات ظاہر پر کوروناٹیسٹ کرایا تھا اور چیلا رام نے کورونا پازیٹو رپورٹ ہونے کےبعد خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام نے گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےملاقات کی تھی اور چیلا رام نے حال ہی میں پشاور اسلام آباد اور پشاور میں مختلف وفود سےملاقاتیں کی تھیں۔