وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عا ئشہ مغل کا شمار بین الاقوامی میگزین پنک کی طرف سے جاری کی گئی لسٹ 2020 ءمیں دنیا کی 28 کامیاب ٹرانس جینڈر میں شمار کیا گیا ہے۔عائشہ مغل نے 2019 ءمیں سرکاری وفد کے طور پر پاکستان کی یواین کنونشن ان آل کائنڈ آف ڈسکریمینیشن آگینسٹ وومن منعقدہ جینیوا میں نمائندگی کی تھی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے عائشہ مغل کو ملک کے لئے سرمایہ قرار دیا اور انکی محنت اور کام کو سراہا۔سیکرٹری انسانی حقوق ربیعہ جویری آغا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عائشہ مغل جیسے ٹریل بلیزر ہمیں ہر طبقے کی سماجی شمولیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔