چیف جسٹس پاکستان سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

0
70

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف شکایت دائر کی گئی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف بھی ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔

سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ یہ چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی، غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں