لاڑکانہ: درندے صفت سگے باپ نے دوسری بیوی کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے 8 سالہ معصوم بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے درندہ صفت باپ نوید کھاوڑ کو گرفتار کرلیا ہے اور پولیس زرائع کے مطابق نوید کھاوڑ نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری بیوی نے ناراض ہوکر سگی بیٹی نویلا کو گھر میں رکھنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر میں نے اپنی 8 سالہ سگی بیٹی کو دریا میں ڈبو کر مار دیا۔