نیگلیریا فولیری سے رواں سال کی پہلی ہلاکت’ وائرس میں مبتلا خاتون انتقال کرگئیں، نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری قرار

0
19

کراچی: گلشنِ اقبال میں نیگلیریا فولیری سے متاثرہ خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیگلیریا فولیری سے متاثرہ خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ خاتون میں 18 فروری کو علامات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد 19 فروری کو انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریضہ میں نیگلیریا کی تصدیق ان کے انتقال کے بعد 24 فروری کو ہوئی۔

واضح رہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری ہے۔ نیگلیریا فولیری کے باعث مذکورہ خاتون کا انتقال رواں کی اس وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں