اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی معروف صحافی و اینکر پرسن حامد کو جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں واپسی پر مبارکباد پیش کی۔
وفد میں صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل، نائب صدر اظہار خان نیازی اور جوائنٹ سیکرٹری ناصر خٹک شریک تھے۔ وفد نے آر آئی یو جے کی باڈی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں کی طرف سے ان کی پروگرام میں واپسی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی حامد میر اظہار رائے کی آزادی، بنیادی انسانی کی عملداری اور ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وفد سے گفتگو میں حامد میر نے آر آئی یو جے کی نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے کی موجودہ صورت حال شب وروز مسلسل جد و جہد کی متقاضی ہے۔