این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب 10 اپریل کو ہوگا، الیکشن کمیشن

0
54

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ‏این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ بڑھا کر  10 اپریل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈسکہ سے قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا۔ضمنی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کا مقصد انتخابات کو شفاف اور انتظامی امور کے لحاظ فول پروف بنانا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن‏ کے مطابق ‏این اے 75 ضمنی انتخابات کے انتظامات‏ مکمل ہوچکے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کے گرد سو میٹر تک دفعہ 144 کا نفاذ، غیر متعلقہ افراد داخل نہیں ہوسکیں گے۔ ڈی آر او، آر او اور 339 پولنگ اسٹیشنوں کا پرانا عملہ ہی ضمنی انتخاب کرائے گا۔ ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں