سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، وزیر تعلیم

0
75

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کروانا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ایسی کوئی تعطیلات نہیں ہوتی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں