کراچی: نااہل جوائنٹ سیکریٹری پیداوار اور قائم مقام سی ای او اسٹیل ملز اسد اسلام ماہنی کی نااہلی اور اسٹیل ملز سیکورٹی کی ناکامی پر اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ فلیٹ میں ہوئی اور مقتول پولیس اہلکار کی اہلیہ بھی واقعہ میں زخمی ہوئی۔
پولیس حکام کا دعوی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزم پولیس اہلکار کا رشتہ دار ہے، پولیس اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقتول پولیس اہلکار کی شناخت 40 سالہ خمیسو جوکھیو کے نام سےہوئی ہے۔ مقتول پولیس اہلکار اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا، واقعے کی مزید تفتیش و تحقیقات کررہے ہیں۔