مشتبہ مریض میں تاحال اومی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی، قومی ادارہ صحت

0
243

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے پاکستان کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ مریض میں تاحال اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے پاکستان کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ مریض میں تاحال اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کیس کی میڈیا رپورٹس قبل از وقت ہیں، مشتبہ مریض میں تاحال اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریض کےسیمپل کی تاحال جینوم سیکونسنگ نہیں ہوئی، کراچی سےسیمپل موصول ہونےپر جینوم سیکونسنگ کی جائے گی، شہری ترجیحی بنیادپرکورونا ویکسینیشن کرائیں۔

یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 3 مشتبہ کیسز کی اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں کوویڈ 19 کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بعد ازاں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اومی کرون ویرینٹ کے معاملے پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے، جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسین ہے ویکسین نہ کرانے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، مشتبہ مریضہ ویکسین شدہ نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں