وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا صحافی کے قتل کا نوٹس، قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

0
49

پشاور: مالاکنڈ کی سخاکوٹ میں صحافی اور سماجی کارکن محمد زادہ اگرہ وال کے قتل کا وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی معفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں