شاہ ٹائون، پیپلز پارٹی سٹی صدر کا رات کے وقت ترقیاتی کاموں کا پانی کی لائن پھاڑ کر افتتاح

0
89

کراچی: پیپلز پارٹی ملیر سٹی 87 کے صدر امداد جوکھیو نے شاہ ٹائون میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح لائن پھاڑ کر کردیا۔ پانی کی لائن پھاڑنے کے بعد رہائشی علاقوں کو پانی، ٹیلی فون اور گیس کی سپلائی معطل کردی۔

پیپلز پارٹی ملیر پی ایس 87 کے صدر امداد جوکھیو نے رات کے وقت 10 بجے کے بعد شاہ ٹائون روڈ کے کام کا افتتاح کیا۔ رات کے وقت  کسی بھی ادارے کا کوئی سرکاری ملازم یا انجنئیر موجود نہیں تھا اور بغیر پلاننگ کے کام کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کے بعد کام شروع ہوتے ہی پانی اور ٹیلی فون کی لائن بھی بھاڑ دی اور اس کے بعد گیس کی سپلائی معطل کردی جس کی وجہ سے ارد گرد کی آبادیوں کے رہائشی لکڑیاں جمع کرتے دکھائے دیئے اور ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

کسی بھی ترقیاتی کام کو شروع کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جاتی ہے اور وہ آکر نشاندہی کرتے ہیں لیکن شاہ ٹائون میں اس کے اُلٹ کام ہوا اور رات کو کام کا افتتاح کیا۔ آج دن بھر کام نہیں ہوا اور ہیوی مشینری سے شام میں کام شروع ہوا ہے۔ شاہ ٹاؤن کے کا مرکزی روڈ بنا کسی پلان اور بغیر کسی انجنئیر کے ہورہا ہے اور ٹھیکیدار خود ہی سپروائزر بنے ہوئے ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شاہ ٹاؤن مین روڈ پر کچھ دن سے کام چل رہا ہے اور کھدائی کرتے وقت پانی کی مین لائن اور گیس کی مین لائن کو پھاڑ دیا ہے۔ جس سے شاہ ٹاؤن کے گھروں میں پانی اور گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں۔ ٹھکیدار یہ سب معاملات دیکھنے کے باوجود بھی گٹر لائن کا کام کرکے اوپر سے مٹی ڈال کر موقع سے فرار ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں