کوئٹہ: جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نعیم اختر افغان 12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے جبکہ 11 مئی 2012 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے مستقل جج مقرر ہوئے تھے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے بے شمارفوجداری ، دیوانی اور آئینی مقدمات کی پیروی کی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل کی عدالت عظمیٰ میں تقرری کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان نے عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس کے منصب کی زمہ داریاں سنبھالی ہیں۔واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان، سینئیر وکلا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔