وزیراعظم کا عوامی شکایات کےحل کے لئے ایک اور تاریخی اقدام

0
29

اسلام آباد: عوامی شکایات کےحل کے لیےوزیراعظم عمران خان کا ایک اور تاریخی اقدام، سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں  عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں