سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نا کرنے کا معاملہ

0
44

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نا کرنے کا معاملہ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نا کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور لاہور ہائیکورٹ میں سابق میئر لاہور کرنل مبشر سمیت دیگر نے درخواست دائر کی۔

درخواستگزار میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا۔ عدالت حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم دے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں