سینیٹرعبدالقیوم سے انصاف لیبریونین اسٹیل ملز کے وفد کی ملاقات

0
107

کراچی: سابق چئیرمین پاکستان اسٹیل جنرل ریٹائرڈ سینیٹر عبدالقیوم سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر انصاف لیبر یونین اسٹیل ملز سی بی اے کے وفد ملاقات۔ ملاقات میں وفد نے پاکستان اسٹیل ملز کے موجودہ مسائل پر یاداشت پیش کی جس پر سینیٹرعبدالقیوم نے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

 سینیٹرعبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز گولڈ مائن ہے اس کو مختلف حکومتی ادوار میں لوٹا گیا اور کچھ لیبر یونین نے اس ادارے کو اپنی کھاد بنایا۔ انہوں نےاپنے فائدے اٹھائے مگر مزدور کے فائدے کی بات نہیں کی تحریک انصاف نے وعدے کئے تھے کہ وہ مزدوروں کا خیال رکھیں گے لیکن مجھے افسوس ہے کہ انہوں نےاپنے وعدے پورے نہیں کئے۔

سینیٹرعبدالقیوم سے انصاف لیبریونین اسٹیل ملز کے وفد کی ملاقات

انہوں نے مذید کہا کہ اسٹیل ٹاؤن میں 4005 کوارٹرز ہیں جن میں فیملیز رہائش پذیر ہیں اور اب آپ ان کو تھر یڈ کر رہے ہیں کہ آپ کو اٹھا کر باہر کردیں گے۔ آپ ملک کے ساتھ ظلم کررہے ہیں روس اور چائنا مانگ رہے ہیں ان کو ادارہ دیں اور اس پر اپنا ہولڈ بھی رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں