سندھ پولیس کے 1925افسران اور جوان کورونا کا شکار، ترجمان سندھ پولیس

0
37

کراچی: ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 1925 کے قریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں 14 کا کراچی جبکہ 02 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران، جوانوں کی تعداد 1452 ہے اور457 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں