کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری

0
39

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 اموات ہوئیں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3359 نئے کیسزرپورٹ ہوئےاور ملک بھر میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار848 ہوگئی ہے۔

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار983 ہوگئی ہے اور سندھ میں 1637 اور ‏پنجاب میں 1955 اموات ہوچکیں ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 1054 اور‏اسلام آباد میں 142 اموات ہوگئیں ہیں۔ بلوچستان 124 اور‏گلگت بلتستان  31 اموات ہوئیں اور آزاد کشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 45 ہزار 311 ہوگئی اور ایکٹو کیسزکی تعداد 90 ہزار554 ہے۔ اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنیٹر آج سے فعال ہوجائے گا اوراسپتال ریکارڈ 40 دنوں میں مکمل کیا گیا جبکہ اسپتال میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1568 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں