‏آرمی چیف نے ‏37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی ، آئی ایس پی آر

0
130

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے سربراہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے کے افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔

 ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 12 افسران شامل ہیں۔ پروموشن حاصل کرنیوالوں میں بریگیڈیئرشہریارپرویزبٹ، عمرمقبول، محمد عاصم خان، غلام محمد، محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، عمر احمد شاہ ،محمد امتنان بابر، عمر احمد شاہ اور محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئرعبدالسمیع شامل ہیں۔

‏میڈیکل کور کی 2 خواتین مسز  قمرالنسا چودھری اور مسز شازیہ نثار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں