وفاقی وزیر داخلہ کی پاکستان رینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

0
44

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائینہ، پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

شیخ رشید احمد نے خطاب کے میں کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائیش ہے اور امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دیں گے۔ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں اور پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان لیلئے فخر کی بات ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں