کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوءٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے اور نئے و پرانے کرکٹر کو اپنی صلاحتیں آزمانے کا بہترین موقع دیا ہے پی ایس ایل ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز جون مین منعقد ہونگے۔ وہ گزشتہ روز نیا ناظم آباد میں کرکٹر انور علی کے ساتھ نیشنل فورم اینڈ انوائرمنٹ ہیلتھ اور نیا ناظم آباد کی موسم بہار شجرکاری مہم سے سے خطاب کر رہے تھے۔