ملیر: تھانہ سکھن کے حدود لیبر اسکوائر بھینس کالونی بس اسٹاپ پر گذشتہ دنوں سندھی کلچر ڈے میں شریک شخص نشے میں دھت ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے اور پاکستان کے خلاف مغلظات بکتا رہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بروقت ایف آئی آر درج نہ کرنے متعلقہ تھانہ سکھن کے ایس ایچ او مشتاق بلوچ کو معطل کردیا، اور سکھن کی ٹیم کو فوری ایف آئی درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر سکھن پولیس ٹیم نے ملزم مجاہد ولد نامعلوم کو فوری ایس ایس پی ملیر کے حکم پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ 50 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اپنے پیغام میں کہا کے وطن دشمنوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، کسی بھی پاکستان مخالف اقدام میں شریک فرد یا افراد کو نہیں بخشا جائے گا۔ ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔