اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو آنسو گیس سے بچائو کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تربیت کے لیے کارکنوں کو ٹیکسلا بھیجا جائے، ریٹائرڈ پولیس افسران آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دیں گے۔